Skip to content
  • Contact Us
  • News and Events
  • Media
developmentinsightslab.com

developmentinsightslab.com

"Empowering communities with data-driven insights for sustainable development"

  • Home
  • Sectors
    • Economy
    • Society
    • Population and Demography
    • Minerals and Natural Resources
    • Climate Change and Natural Disasters
    • Poverty and Marginalization
    • Inequality and Social Exclusion
    • China Pakistan Economic Corridor (CPEC)
    • Sustainable Development Goals (SDGs)
  • Regions
    • Pakistan
    • Khyber Pakhtunkhwa
    • Afghanistan
  • Data Bank
    • National Official Data
    • International Data
    • Surveys
  • Research Journal
  • Publications
    • Briefs
      • Policy Briefs
      • Issue Briefs
      • Blog
    • Working Papers
    • Stories
    • Reports
  • About
    • Senior Research Fellows
    • Research Associates
    • Research Assistants
    • Interns
    • Collaborations
    • Staff
  • Toggle search form

حماس اسرائیل لڑائی،  مشرقِ وسطٰی کی بگڑتی سیکورٹی صورتحال اور پاکستانی معیشت پہ ممکنا اثرات

Posted on October 20, 2023October 20, 2023 By developmentinsightslab No Comments on حماس اسرائیل لڑائی،  مشرقِ وسطٰی کی بگڑتی سیکورٹی صورتحال اور پاکستانی معیشت پہ ممکنا اثرات

حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری حالیہ لڑائی نے جہاں مشرقِ وسطٰی کی سیکورٹی صورتحال کو دھچکا لگایا ہے، وہیں پاکستان جیسے تیل کی درآمد پہ انحصار کرنے والے ممالک کی معیشتوں کے لئے خطرے کی گھنٹیاں بھی بجانا شروع کردی ہے۔

پاکستان اپنی ضروریات کے لئے درکار  زیادہ تر تیل عرب ممالک سے درآمد کرتا ہے جس کے لئے ادائیگی ڈالر میں کرنی ہوتی ہے۔ پاکستان کے پاس موجود ڈالر کے ذخائر کا ایک بڑا حصہ بین الاقوامی منڈی سے تیل کی خریداری اور درآمد پہ خرچ ہوجاتا ہے۔ ڈالر کے زخائر کم ہونے سے پاکستانی روپیہ کی قدر بھی بڑی حد تک متاثر ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے ستمبر کے مہینے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی تھی۔ نتیجتاً، پاکستان کی وفاقی حکومت نے پندرہ ستمبر کو تیل کی قیمت میں قریباً  26 روپے کا اضافہ کرکے تیل کی فی لیٹر قیمت 332 روپے مقرر کردی تھی۔ تیل کی قیمت بڑھنے سے اس طلب اور درآمد میں کمی واقع ہوئی۔ اس سے پاکستان کو تیل کی درآمدی مد میں کم ڈالر خرچنے پڑے جس سے روپے کو مستحکم ہونے کا موقع ملا۔

روپیہ مستحکم ہونے کے نتیجے میں تیل کی درآمد کے لئے پاکستان کو اب نسبتاً کم ڈالر درکا تھے۔ اسی وجہ سے پاکستانی حکومت نے سولہ اکتوبر کو پٹرول کی قیمت میں کمی کرکے نئی قیمت  283.38 روپے فی لیٹر مقرر کردی۔ اس حالیہ کمی کو اگر مشرقِ وسطٰی میں جاری شورش کے تناظر میں دیکھا جائے تو پاکستانی معیشت کے آنے والے کچھ ہفتے مشکلات کے اشارے دیتے نظر آرہے ہیں۔

سات اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پہ حملوں کا آغاز کیا جس کے جواب میں اسرائیلی افواج کا غزہ پہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلسل جاری لڑائی سے اس بات کے خدشات گہرے ہوتے جارہے ہیں کہ آنے والے دنوں میں مشرقِ وسطٰی کا خطہ ایک بڑی جنگ کا سامنا کرسکتا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی عالمی ترسیل شدید متاثر ہوگی۔ تیل کی رسد کم ہونے سے اس کی عالمی قیمتیں بڑھیں گی جس کی بدولت پاکستان جیسے ممالک کو اپنی ضروریات کا تیل خریدنے کے لئے زیادہ ڈالر درکار ہونگے۔ اس صورتحال میں پاکستانی کرنسی پہ دباوٗ بڑھے گا جس کا ایک واضح نتیجہ افراط زر کی شرح بڑھنے کی صورت میں نکلے گا۔

***

Economy, Issue Briefs, Pakistan

Post navigation

Previous Post: The Recent Government Decision to Reduce Oil Prices in Pakistan
Next Post: The Vicious Cycle of Oil Price Hike, Budget Deficit, Current Account Deficit, and Poverty in Pakistan

More Related Articles

پاکستان میں تیل کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ کیا ہے؟ Economy
The Vicious Cycle of Oil Price Hike, Budget Deficit, Current Account Deficit, and Poverty in Pakistan Economy

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Recent Posts

  • Development Insights Lab (DIL) Meeting
  • Dividing the resource pie
  • New NFC Award Demanded for Khyber Pakhtunkhwa
  • National Finance Commission (NFC) Award and the Case of Khyber Pakhtunkhwa
  • Meeting with Parliamentary Leader Ahmad Kundi at Governor House Peshawar

Recent Comments

  1. ads508 rtp on The Vicious Cycle of Oil Price Hike, Budget Deficit, Current Account Deficit, and Poverty in Pakistan
  2. XRumer23leM on پاکستانی معیشت اور افغان مہاجرین: بوجھ یا اثاثہ؟
  3. bandurart.Mystrikingly.Com on The Vicious Cycle of Oil Price Hike, Budget Deficit, Current Account Deficit, and Poverty in Pakistan
  4. bandurart.Mystrikingly.Com on The Vicious Cycle of Oil Price Hike, Budget Deficit, Current Account Deficit, and Poverty in Pakistan
  5. X22leM on پاکستانی معیشت اور افغان مہاجرین: بوجھ یا اثاثہ؟

Copyright © 2023 www.developmentinsightslab.com

Powered by PressBook Green WordPress theme